ایکسپریس فیسٹیول نے شہریوں کو بہترین تفریح فراہم کیسلیم آفریدی
سلیم آفریدی کی ایکسپریس فیملی فیسٹول میں اداکاری سے ہال قہقہوں سے گونجتا رہا
کراچی کے عوام خوف اور دہشت گردی کے اس ماحول سے نکلنا چاہتے ہیں وہ اس انتظار میں رہتے ہیں کہ انھیں اچھے ماحول میں بہترین تفریح میسر آئے لوگ اپنے گھروں سے نکلنا چاہتے ہیں اور جب بھی انھیں مواقع ملے وہ بھرپور انداز میں تفریح سے لطف اندوز ہوئے ہیں یہ بات ملک کے معروف مزاحیہ اداکار سلیم آفریدی نے ایکسپریس فیملی فیسٹیول کے دوسرے روز ہونے والے میوزیکل پروگرام کے موقع پر کہی۔
انھوں نے کہا کہ اس قدر بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت میرے لیے حیران کن ہے کراچی میں بدامنی کے باوجود اس فیسٹیول میں خواتین اور بچوں کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ اہل کراچی خوف زدہ نہیں ہیں بلکہ تفریح کی غرض سے باہر نکلنا چاہتے ہیں ۔
انھوں نے فیسٹیول کے انعقاد پر ایکسپریس میڈیا گروپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اسی جذبے کی ضرورت ہے اگر ملک کے بڑے ادارے کوشش کریں گے تو شہر کا ماحول خوشگوار ہوجائے اور دہشت گرد اپنی کوششوں میں ناکام ہوں گے اس موقع پر سلیم آفریدی کی بہترین پرفارمنس سے ہال قہقہوں سے گونجتا رہا اور ہر چہرا خوشی سے کھل اٹھا۔