کراچی ادبی میلہ7 سے 9 فروری تک منعقد ہوگا امینہ سید

میلے میں ممتازمصنفین کی30سے زائدکتابوں کی رونمائی اوراہم سیشنزہونگے

آکسفورڈیونیورسٹی پریس کی ایم ڈی امینہ سیدآرٹس کونسل میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہی ہیں ۔فوٹو : ایکسپریس

آکسفورڈ یونیورسٹی کا پانچواں کراچی ادبی میلہ(کے ایل ایف) 7 سے 9 فروری تک بیچ لگژری ہوٹل میں منعقد ہوگا۔

میلے میں پاکستان اور بیرون ملک سے ادیب بڑی تعداد میں شرکت کریں گے، ان خیالات کا اظہار آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی منیجنگ ڈائریکٹر امینہ سید نے آرٹس کونسل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ، اٹلی اور جرمنی کے قونصل جنرل بھی موجود تھے، امینہ سید نے بتایا کہ 107 پاکستانی اور 30 غیرملکی ادیب میلے کو رونق بخشیں گے،معروف صحافی رابرٹ فسک میلے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔




مہاتما گاندھی کے پوتے اور ممتاز تاریخ دان ڈاکٹر راج موہن گاندھی میلے میں اپنی کتاب کی رونمائی کریں گے، ممتاز کتھک ڈانسر ناہید صدیقی کی پرفارم کرینگی، مشاعرہ، ڈرامائی ریڈنگ ، اسٹینڈ اپ کامیڈی ، داستان گوئی، ضیامحی الدین کی ریڈنگ اور تصویری نما ئش بھی میلے کا حصہ ہوں گی، میلے میں ممتازمصنفین کی 30سے زائد کتابوںکی رونمائی ہوگی، 3 بہترین کتابوں کو کے ایل ایف کی جانب سے ایوارڈ دیے جائیں گے ۔
Load Next Story