
ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی (بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات بیرون ملک اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو 3 مختلف اطراف سے سرچ آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ساتھ سمندری راستے کو بھی لانچوں اکے ذریعے بلاک کر دیا گیا۔
مزید برآں ریڈار کی مدد سے لانچوں کی آمد ورفت کے اوپر نظر رکھی اور ضروری چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ یہ آپریشن مسلسل 3 راتوں تک جاری رہا جس میں تازہ دم دستوں سے کمک مہیا کی جاتی رہی۔
سرچ پارٹیوں کی کوششوں کے بعد پسنی کے قریب تنگ بازکے پہاڑی علاقوں کے درمیان چھپائی گئی 143کلو گرام اعلی کوالٹی کی کرسٹل اور 608کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں 20ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔