ترکی کیساتھ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں نواز شریفکندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے طیب اردوان

ترک سرمایہ کارتوانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کریں، مکمل تحفظ دیں گے،وزیراعظم نواز شریف


ترک تاجروں کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا نیا باب کھلے گا،وزیراعظم نوازشریف

وزیراعظم نوازشریف نے ترکی کے سرمایہ کاروں کوپاکستان میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور بھرپور حمایت فراہم کررہی ہے جبکہ وزیراعظم ترکی رجب طیب اردوان نے کہاکہ ترکی پاکستان کیساتھ تجارتی حجم بڑھانے کاخواہاں ہے، پاکستان سے سیاحت اور زراعت سمیت دوسرے شعبوں میں تعاون کا فروغ چاہتے ہیں۔

پاک ترک بزنس فورم سے خطاب میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان میں توانائی بحران کے باعث اقتصادی ترقی دباؤکا شکار ہے، بجلی کے منصوبوں میں ترکی کے تعاون کے خواہشمند ہیں، تاجروں اور صنعت کاروں کو ایک چھت کے نیچے تمام سہولیات فراہم کررہے ہیں، پاکستان اور ترکی اہم تجارتی شراکت دار ہیں، امیدہے کہ دونوں ممالک کے درمیان شاندار تجارتی تعلقات مستقبل میں بھی آگے بڑھتے رہیں گے، انھوں نے کہاکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، ہم ترکی کے ساتھ دوطرفہ تجارت میں اضافہ چاہتے ہیں، نوازشریف نے کہا کہ پاکستان زراعت، ڈیری فارمنگ، مواصلات اور دیگر شعبوں میں ترکی کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے، ترکی کے ساتھ دو طرفہ تجارت میں اضافہ چاہتے ہیں، ترک تاجر سرمایہ کار دوست ماحول سے فائدہ اٹھائیں، رجب طیب اردوان نے کہاکہ ترکی کے عوام پاکستان کواپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، گرمجوش استقبال اور شاندار میزبانی پر وزیراعظم نواز شریف کا شکرگزار ہوں۔



ترکی اور پاکستان کے عوام آپس میں بھائی بھائی ہیں، ترک تاجروں کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا نیا باب کھلے گا، ترک تاجروں کی حوصلہ افزائی پر ہم پاکستانی حکومت کے شکرگزار ہیں، ترکی پاکستان کے ساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتا ہے، ترکی کے تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔ ترکی ہر شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون اور حمایت جاری رکھے گا، ہم دیرینہ تعلقات کو وسعت دینا اور باہمی تجارتی حجم بڑھانا چاہتے ہیں، سیاحت اور زراعت سمیت تمام شعبوں میں پاکستان سے تعاون چاہتے ہیں، ہم نوازشریف کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکرچلیں گے، اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ دینے سے متعلق متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پردستخط بھی کیے گئے،آن لائن کے مطابق جاتی امرہ میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کی طرف سے ظہرانے میں نواز شریف اور طیب اردوان کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تجارت اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔

نواز شریف نے کہاکہ سرمایہ کاروں اور تاجروں کوہرممکن سہولیات فراہم کرینگے جبکہ ترک وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بہترین دوست ملک ہے، ہر مشکل میں اس کا ساتھ دینگے، ظہرانے میں خاتون اول بیگم کلثوم نواز، مریم نواز اور ترک وزیراعظم کی اہلیہ نے بھی شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔