ایل اوسی پر بھارتی فائرنگ سے شہری شہید پاک فوج کا دشمن کو منہ توڑ جواب

بھارتی فوج نے ایک بار پھرلائن آف کنٹرول پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی


ویب ڈیسک November 13, 2020
 بھارتی فوج نے ایک بار پھرلائن آف کنٹرول پرجنگ بندی معاہدے پھر خلاف ورزی کی: فوٹو: فائل

بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک شہری کوشہید جب کہ 3 افراد کو زخمی کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھرلائن آف کنٹرول پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

بھارت نے ایل اوسی کے رکھ چکری اورخنجرسیکٹرزپربلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید جب کہ 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ بھارت نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سماہنی، تری بند دیہات کوراکٹوں اورمارٹرگولوں سے نشانہ بھی بنایا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوجی نے بھارت کوموثرجواب دیتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں کونشانہ بنایا اوردشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

دوسری جانب دفترخارجہ میں سینئربھارتی سفارتکارکو طلب کیا گیا اورجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں