
ایکسپریس نیوزکے مطابق رحیم یارخان میں تھانہ ظاہرپیرکے علاقے چاچڑاں شریف میں گھرسے لاپتہ ہونے والی 20 سالہ لڑکی تشدد زدہ حالت میں کھیتوں سے برآمد کی گئی تھی جوایک روزتک زیرعلاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں جاں بحق ہوگئی۔
ورثاء کا کہنا ہے کہ بیٹی کو اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، ہمیں وزیراعلی سے انصاف چاہیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔