کھیتوں سے برآمد ہونے والی لاپتہ لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق
بیٹی کو اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ورثا
کھیتوں سے برآمد ہونے والی 20 سالہ لاپتہ لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں جاں بحق ہوگئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق رحیم یارخان میں تھانہ ظاہرپیرکے علاقے چاچڑاں شریف میں گھرسے لاپتہ ہونے والی 20 سالہ لڑکی تشدد زدہ حالت میں کھیتوں سے برآمد کی گئی تھی جوایک روزتک زیرعلاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں جاں بحق ہوگئی۔
ورثاء کا کہنا ہے کہ بیٹی کو اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، ہمیں وزیراعلی سے انصاف چاہیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔