بورڈ کی پی ایس ایل میں شرکت نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت

قومی کرکٹرز کو نیوزی لینڈ میں بھی سخت کوویڈ پروٹوکولز کا سامنا کرنا پڑے گا


Sports Desk November 13, 2020
14 روزکا سخت قرنطینہ پریڈ میں ایک دوسرے سے میل جول کی پابندی عائد کی گئی ہے: فوٹو: فائل

کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں شرکت نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کےمطابق پی سی بی میڈیکل پینل کی طرف سے کھلاڑیوں کو ہدایت کی گَئی ہے کہ نیوزی لینڈ روانگی سے پہلے کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریں، قومی کرکٹرزکونیوزی لینڈ میں بھی سخت کوویڈ پروٹوکولزکا سامنا کرنا پڑے گا۔

14 روز کا سخت قرنطینہ پریڈ میں ایک دوسرے سے میل جول کی پابندی عائد کی گئی ہے اورالگ الگ گروپس میں رہنا ہوگا۔ اس دوران تین کوویڈ ٹیسٹ بھی لیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں