سال نو پر عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تحفہ ملے گا
نئے سال پرعوام کو پٹرول کی قیمت میں ڈھائی روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 4روپے فی لیٹر اضافے کا پہلا تحفہ ملے گا
KARACHI:
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کیلیے سمری جلد وزارت پٹرولیم کو ارسال کی جائے گی۔
عوام کو نئے سال کے آغاز پر حکومت سے پٹرول کی قیمت میں ڈھائی روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 4روپے فی لیٹر اضافے کا پہلا تحفہ ملے گا۔ پیرکو اوگرا ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے لیے ابتدائی تخمینہ لگایا جاچکا ہے جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ڈھائی روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 4روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 4 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔