جنسی زیادتی کا شکار خواتین کے ٹو فنگر ٹیسٹ کی شرط ختم
پنجاب حکومت نے 50 سال بعد متاثرہ خواتین کے میڈیکل ٹیسٹ کا نیا طریقہ کار وضع کردیا
جنسی تشدد، ریپ اور بدفعلی سے متاثرہ خواتین کے حوالے سے بڑی خبر یہ سامنے آئی ہے کہ پنجاب حکومت نے ان کے طبی معائنے میں ٹو فنگر ٹیسٹ کی شرط ختم کردی۔
پنجاب حکومت نے 50 سال بعد متاثرہ خواتین کے میڈیکل ٹیسٹ کا نیا طریقہ کار وضع کردیا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب جواد یعقوب نے ٹو فنگر ٹیسٹ ختم کرنے کا حکومتی نوٹیفکیشن لاہور ہائی کورٹ میں پیش کردیا۔
عدالت نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب جواد یعقوب کی عدالتی معاونت کو سراہا۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے ٹو فنگر ٹیسٹ ختم کرنے کے لیے ن لیگ کی ایم این اے شائستہ پرویز ملک کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کررکھا ہے جو آئندہ ہفتے سنایا جائے گا۔