پاک بھارت ڈی جی ایم اوزسرحدی فورسزکے سربراہان کااجلاس آج ہوگا

ڈی جی ایم اوز کی ملاقات کے بعد واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب ہوگی،ذرائع


Jahangir Minhas December 24, 2013
ڈی جی ایم اوز کی ملاقات کے بعد واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب ہوگی،ذرائع فوٹو: فائل

LONDON: پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان غیر معمولی ملاقات آج واہگہ باڈر پر ہوگی ۔

دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کی سطح پر14 سال بعد ہونیوالی ملاقات میں سکیورٹی مسائل سمیت لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر غور کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کے ڈی جی ایم او میجر جنرل عامر ریاض بھارتی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل ونود بھاٹیا سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر جنگ بندی کا طریقہ کار مزید مستحکم بنانے پر بات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی ایم اوز کی ملاقات کے بعد واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب ہوگی جبکہ سرحدی فورسز کے سربراہان کا اجلاس بھی ہوگا جس میں بارڈر کی خلاف ورزی ، بنکرز کی غیرضروری تعمیر اور دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔ دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز کے مابین ملاقات آخری مرتبہ جولائی 1999میں ہوئی تھی ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |