پاکستان کی ساری بیماری کا ایک ہی علاج ہے جعلی حکومت کو گھر بھیجو مریم نواز
حکمرانوں نے ملک کا امن داوَ پر لگا دیا اور انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں، مریم نواز
سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکمران نے ملک کا امن داوَ پر لگا دیا جب کہ پاکستان کی ساری بیماری کا ایک ہی علاج ہے اور وہ ہے جعلی حکومت کو گھر بھیجو۔
سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کو ان کے حقیقی نمایندوں کے حوالے کرو، ملک میں فری اینڈ فیئر الیکشن کرائے جائیں، تم اپنے مخالف پرجھوٹےالزامات لگاتے ہو، نوازشریف کا بیانیہ وہ ہے جس کی دو تقریروں نے تمہیں برباد کردیا ہے، میری ایک تقریرپر24 گھنٹے ان کے مشیر ٹی وی پر ہلکان ہوتے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ منہگائی کنٹرول سے باہر ہے، عوام کے مسائل پربس نہیں چلتا، ایک ہی منصوبہ بنتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اورشیروں کو کیسے کنٹرول کرنا ہے، آج روزآئی ایم ایف منہ پرتھپڑ لگارہی ہے، وہ کون تھا جو کہتا تھا 200 ارب آئی ایم ایف کے منہ پر ماریں گے، کہتاتھا 8 ارب میں میٹروبس بناؤں گا، 126 ارب لگ گئے، منصوبہ مکمل نہیں ہوا، کیابی آرٹی بس چل رہی ہے، کوئی نئی بس میں آگ تو نہیں لگی، روز بی آرٹی بسوں میں آگ لگ جاتی ہے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ حکمران نے ملک کا امن داوَ پر لگا دیا، حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں، سیاسی انتقام میں اتنے اندھے ہوگئے انہیں انسانیت بھی بھول گئی، 7 سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے خیبرپختونخوا میں کوئی تبدیلی آئی، سوات میں ایک بھی نیا اسپتال بنا، چاہتی ہوں کہ خیبر پختونخوا کے شہر بھی لاہور کی طرح ترقی کریں اور لاہور کی طرح خیبر پختون خوا میں کالجز اور بہترین تعلیمی نظام ہو۔