پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 17 پیسے کی کمی سے 158روپے 16پیسے کی سطح پر بند
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں اتارچڑھاو کے بعد مزید 17 پیسے کی کمی سے 158روپے 16پیسے کی سطح پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 158روپے 10پیسے کی سطح پر بند ہوئی اسطرح سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر انٹرنیشنل کے مقابلے میں 6پیسے کم ہوگئی۔