گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاج جاری ریلیاں نکالی گئیں

لاہور، حسن ابدال میں مظاہرے کیے گئے، راولپنڈی میں حرمت رسول کانفرنس ہوئی


News Agencies/Numainda Express November 14, 2020
مسلمان کیلئے اپنے نبیؐ کی عزت اور حرمت سے بڑھ کر کسی چیز کی کوئی اہمیت نہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کا جارحانہ رویہ کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے۔

مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں اور حرمت رسول ؐکانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر نفرت انگیز اقدامات ناقابل برداشت ہیں، حضور اکرم ؐ کی شان میں گستاخی کسی صورت برادشت نہیں کرسکتے، حکومت فرانس سے اپنا سفیر واپس بلائے۔

جماعت اسلامی والٹن زون اور کل جماعتی متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام ناموس رسالتﷺ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ا میر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے اُمت مسلمہ کے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں۔ ریلی میں علامہ ہشام الہی ظہیر، مولانا امجد خان، قاری زوار بہادر ودیگر علماء کرام نے کی۔

حسن ابدال میں سنی علماء کونسل اور مرکزی سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مسلمان کا ایمان ہی حرمت رسولؐ پر قربان ہوئے بغیر قائم نہیں رہتا، مسلمان حکمران عیاشیوں سے نکل کر اپنے آقا کی حرمت کے تحفظ کے لیے آواز بلند کریں۔

راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام حرمت رسول ؐکانفرنس نے قرار دیا ہے کہ سرکار دو عالمؐ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں ،گستاخانہ خاکے بنانے والوں کے خلاف پوری امت مسلمہ اٹھ کھڑی ہوئی ہے، مسلمان کیلئے اپنے نبیؐ کی عزت اور حرمت سے بڑھ کر کسی چیز کی کوئی اہمیت نہیں۔

کانفرنس سے نائب امیر پاکستان ڈاکٹر فرید پراچہ، ضلعی امیر سید عارف شیرازی، ضلعی نائب امیر رضا احمد شاہ،قاضی ظہیر،مولانا سمیع الحق،اسدرضا ،راحیل بھٹی سمیت سینکڑوں ارکان نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |