کورونا وبا کیسز کی تعداد 4 ماہ کی بلند ترین شرح پرپہنچ گئی

24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 اموات رپورٹ ہوئیں، این سی او سی


ویب ڈیسک November 14, 2020
24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 165 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، این سی او سی فوٹوفائل

ISLAMABAD: ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 24 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 165 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار 461 ہوگئی۔ اس سے قبل جولائی میں ایک دن میں 2 ہزار 145 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 24 ہزار 938 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 22 ہزار 414 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 109 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 873 ، پنجاب میں ایک لاکھ9 ہزار 309، خیبرپختونخوا 41 ہزار 723 ، اسلام آباد میں 23 ہزار 533، بلوچستان میں 16 ہزار 328 ، آزاد کشمیر 5 ہزار 261 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 434 تعداد ہوگئی۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں