گلوکار عالمگیر کے گردے کا امریکا میں کامیاب ٹرانسپلانٹ
گلوکار عالمگیر نے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی تھی
معروف پاپ گلوکار عالمگیر نے کڈنی ٹرانسپلانٹ کی کامیاب سرجری کے بعد مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
''دیکھا نا تھا''، ''خیال رکھنا''، اور ''مجھے دل سے نا بھلانا'' سمیت کئی سپر ہٹ گانوں کے تخلیق کار عالمگیر گزشتہ کئی برسوں سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے تاہم اب ان کا کڈنی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکار عالمگیر کے انتقال کی خبروں کی تردید
عالمگیر کے فیس بک فین پیج پر گزشتہ روز ان کی اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے ایک تصویر شیئر کی گئی، جس میں وہ بیماری کے باوجود پُرامید اور مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ عالمگیر کا پیغام بھی درج تھا جس میں انہوں نے اپنے کامیاب کڈنی ٹرانسپلانٹ کی خبردینے کے ساتھ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے لیے دعا کی تھی۔
عالمگیر کے کامیاب کڈنی ٹرانسپلانٹ کی خبر سن کر جہاں ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی وہیں اداکار ہمایوں سعید نے بھی ٹوئٹر پر اس خبر کو سن کر خوشی کا اظہار کیا اور ان کی صحت یابی کی دعا کی۔
واضح رہے کہ عالمگیر کو 2004 میں گردوں کی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کے گردے تقریباً ناکارہ ہوگئے تھے جس کے باعث وہ کئی سال سے ڈائیلاسز کے سہارے چل رہے تھے۔
یاد رہے کہ رواں برس عالمگیر کے انتقال کی افواہ بھی سوشل میڈیا پر زیرگردش رہی تھی تاہم بشریٰ انصاری نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں عالمگیر نے بات کرتے ہوئے خود ان افواہوں کو غلط قرارد یا تھا۔