کراچی میں لڑکی سے زیادتی کے 8ملزمان گرفتار کرلیے آئی جی سندھ
جلد ہی واردات میں ملوث 3ملزمان کی شناخت کے بعد حتمی قانون کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کراچی میں 12سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی پر از خود نوٹس کے جواب میں آئی جی سندھ نے پیر کواپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔
جس میں بتایا گیاکہ واقعے میں مبینہ طور پر ملوث 8ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا ہے جن کی شناخت پریڈ کرائی جائے گی جبکہ ڈی این اے رپورٹس بھی مرتب کی گئی ہیں جلد ہی واردات میں ملوث 3ملزمان کی شناخت کے بعد حتمی قانون کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ عبد اللہ شاہ غازی گوٹھ کی رہائشی ن کے ساتھ مبینہ طور پر 19دسمبر 2013کو اجتماعی زیادتی ہوئی جس پر پولیس نے 8ملزمان جن میں سلطان حیدر، شیر، شبیر احمد، عبد الحمید، نذیر ،دلشاد، ریاض اور غلام بشیر کو لڑکی کے والد بختیار خان کی درخواست پر گرفتار کر لیا ہے۔ ان کی شناختی پریڈ مکمل ہونے پر ملزمان کے خلاف چالان مکمل کر کے عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ چیف جسٹس تصدق جیلانی نے ہفتے کو از خود نوٹس لیا تھا اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کی تھی۔