
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 5 کے پہلے کوالیفائر میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا میچ ٹائی ہوگیا، ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 141 رنز بنائے جب کہ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے بھی 141 رنز بنائے جس کے بعد سپراوور میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کےلیے 14 رنزکا ہدف دیا تاہم ملتان سلطانز کی ٹیم صرف 9 رنز ہی بناسکی اور کراچی کنگز میچ 4 رنز سے جیت کر فائنل میں پہنچ گئی۔
MATCH UPDATE: @karachikingsary reached their first ever #HBLPSL final! #PhirSeTayyarHain #MSvKK pic.twitter.com/Pu5zYx90cx
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) November 14, 2020
سپر اوور سے پہلے کوالیفائر ون میں کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم 65 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، کپتان عماد وسیم 27 جب کہ ہیلز نے 22 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کے سہیل تنویر نے 3 جب کہ محمد الیاس، عمران طاہر اور شاہد آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Once a MATCH WINNER, always a MATCH WINNER
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) November 14, 2020
Player of the match @babarazam258 with another gem to take his team to its first ever HBL PSL final! #HBLPSLV #PhirSeTayyarHain #MSvKK pic.twitter.com/5nY27BBDAv
اس سے قبل کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ کیا اور حریف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ملتان سلطانز کے روی بوپارہ 40 رنز بنا کر ٹاپ اسکور اور سہیل تنویر 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ذیشان اشرف نے 21 رنز، ایڈم لیتھ 9، کپتان شان مسعود 3، ریلے روسو 5، خوشدل شاہ 17 اور شاہد آفریدی نے 12 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے 1 جب کہ وقاص مقصود اور ارشد اقبال نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
INNINGS UPDATE: @MultanSultans make 141/7. @KarachiKingsARY require 142 runs to win #HBLPSLV #phirsetayyarhain #MSvKK pic.twitter.com/TUO8XfShRa
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) November 14, 2020
میچ سے قبل آنجہانی کوچ ڈین جونز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، ان کی تصویر لگا کر احترام میں خاموشی اختیار کی گئی، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں جمع ہوکر ڈین جونز کے نام کا پہلا حرف ڈی بنایا، اور سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ میں شرکت کی۔
Forever in our hearts, Deano ♥️💙#HBLPSLV #PhirSeTayyarHain #MSvKK pic.twitter.com/jx1eg4kk5d
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) November 14, 2020
واضح رہے مارچ میں پی ایس ایل 5کا لیگ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد پلے آف میچز کورونا وائرس کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوگئے تھے، 8 ماہ بعد ایونٹ کے چیمپئن کا فیصلہ کرنے کیلیے جنگ چھڑ چکی ہے اور خالی میدان میں جوش سے بھرے کرکٹرز سماں باندھنے کو تیار ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔