ملک میں پیٹرول کی قیمت کم ہونے جارہی ہے شبلی فراز
پاکستانی عوام کو جلد ہی حکومت کے اقدامات کے ثمرات ملیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرول کی قیمت کم ہونے جارہی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شبلی فراز نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ شفاف اور آزاد انتخابات کیلئے جدوجہد کی، ہم نے (ن) لیگ حکومت کو انتخابی اصلاحات پر مجبور کیا، پسند کے نتائج حاصل کرنا مخالفین کی سیاست کا بنیادی ستون ہے۔ گلگت بلتستان میں تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم میں حصہ لیا، ماضی کی حکومتوں نے 10 سال میں مسائل کےحل کے لئے کچھ نہیں کیا،اپوزیشن کی تقاریرسے لگتاہے کہ وہ اپنی شکست کو دھاندلی کا نام دیں گے، یہ اقتدارکی ہوس میں مبتلا ہیں ، ان کی سوچ جمہوری نہیں ہے۔ ماضی کو دیکھتے ہوئے (ن) لیگ پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا، جس ادارے پر نواز شریف نے تنقید کی اسی سے مدد مانگی جارہی ہے، ایسے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ لوگ جمہوریت پسند نہیں، جمہوریت پسند لوگ منتخب حکومت کو گھر بھیجنے کی بات کیسے کرسکتے ہیں؟۔
شبلی فراز نے کہا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو کو پارٹی وراثت میں ملی، ہمارے لیڈر نے صفر سے جدوجہد شروع کی اور آج ملک کے مقبول ترین وزیراعظم ہیں، ملک کا مستقبل عمران خان سے جڑا ہوا ہے، ہم اداروں کو دوبارہ کھڑا کررہے ہیں، معاشی اشاریے بتا رہے ہیں روزگار اور معیشت میں اضافہ ہورہا ہے، کورونا بحران نہ ہوتا تو پاکستان کی معیشت دگنی ہوجاتی، پاکستانی عوام کو جلد ہی حکومت کے اقدامات کے ثمرات ملیں گے، پیٹرول کی قیمت کم ہونے جارہی ہے۔ اشیاکی قیمتوں میں کمی کے اقدامات جاری ہیں،مہنگائی کم ہورہی ہے اور مزید کم ہوگی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گھٹیا گفتگو کا آغاز مسلم لیگ ن کرتی ہے، مسلم لیگ (ن) نے بے نظیر بھٹو، جمائما اور پھر خاتون اول کے بارے میں گھٹیا گفتگو کی، سیاسی مخالفین کےخلاف گھٹیا زبان کا استعمال مسلم لیگ ن کا وطیرہ ہے، ہم نے ہمیشہ نوازشریف کی اہلیہ کا عزت و احترام کیا، (ن) لیگ ہمیشہ نازیبا الفاظ اور ذاتی حملے کرتی ہے۔