فاروق ستار میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی
انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ان کے وکیل نے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروائی
ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔
کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو اشتعال انگیز تقریر کے 28 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم پاکستان عامر خان و دیگر رہنماء عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کورونا کی وجہ عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔
فاروق ستار کے وکیل نے حاضری سے استثنی کی درخواست جمع کرادی۔ وکیل صفائی نے موقف دیا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ فاروق ستار قرنطینہ میں ہیں عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوسکتے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔