ڈالر پاؤنڈ یورو اورریال کے مقابل روپیہ مزید تگڑا

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

زر مبادلہ کی مارکیٹ میں روپیہ کی قدر مستحکم ہونے کا سلسلہ جاری ہے(فوٹو، فائل)

ملک قانونی چینلز سے ترسیلات زر کی بڑھتی ہوئی آمدنی نے باعث گزشتہ ہفتے بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کومزید بےقدرکئے رکھا۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتےبھی ڈالرکے مقابلے میں روپیہ تگڑارہا اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ ہفتے وار کاروبار کے دوران انٹربینک واوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر159روپےسے بھی نیچے آگئی۔

درآمدی ایل سیز کھلنے کےباوجود ڈالر کی قدرمسلسل تنزلی سے دوچار رہی۔گزشتہ ہفتے ڈالر، یورو پاونڈ اور ریال کی قدروں میں کمی واقع ہوئی۔ ہفتےوار کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر 93 پیسےگھٹ کر158روپے16پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر1.20 روپے کی کمی سے158.10 روپےپر بند ہوئی.


اسی طرح انٹربینک میں یوروکرنسی کی قدر مجموعی طورپر1.58روپے گھٹ کر186.86 روپے پرآگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یوروکرنسی کی قدر3.50روپےگھٹ کر185روپےہوگئی۔

انٹربینک میں برطانوی پاونڈ کی قدر90 پیسےگھٹ کر 208.10روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قدر 1.50 روپے گھٹ کر207 روپےہوگئی.

اسی طرح انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر25پیسے گھٹ کر 42.16روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 5پیسےگھٹ کر 41.50روپے ہوگئی۔
Load Next Story