کراچی میں گیس کی فراہمی متاثر سوئی سدرن کا صورتحال پیر تک بہتر ہونے کا عندیہ

ایس ایس جی سی کو گیس سپلاٸی کرنے والے آر ايل اين جي ٹرمینل کو ضروری مرمت کے سلسلے میں بند کیا گیا تھا، ترجمان

ایس ایس جی سی کو گیس سپلاٸی کرنے والے آر ايل اين جي ٹرمینل کو ضروری مرمت کے سلسلے میں بند کیا گیا تھا، ترجمان (فوٹو: فائل)

سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہونے پر کہا ہے کہ صورتحال پیر تک بہتر ہوجائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہے اور پریشر انتہائی کم ہوگیا ہے جس کے سبب خواتین کو کھانا بنانے میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔ صارفین کے مطابق بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں جنریٹر گیس سے چلائے جاتے تھے تاہم پریشر نہ ہونے کے سبب جنریٹر بھی بند ہوگئے ہیں۔


اس حوالے سے سوئی گیس انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایس ایس جی سی کو گیس سپلاٸی کرنے والے آر ايل اين جي ٹرمینل کو ضروری مرمت کے سلسلے میں بند کیا گیا تھا، مرمتی کام تیزی سے جاری ہے، مرمتی کام مکمل ہوتے ہی گیس کا پریشر بحال ہوجائے گا اور یہ صورتحال پیر تک بہتر ہوجائے گی۔

ترجمان کے مطابق کم گیس پریشر کی صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے لوڈ مینجمنٹ شروع کیا گیا جس کے سبب کچھ علاقوں میں گیس کے پریشر میں کمی کا سامنا ہے۔
Load Next Story