بھارت کی دہشتگردی کی مالی معاونت کے ثبوتوں کے بعد دنیا خاموش نہیں رہ سکتی وزیر اعظم

عالمی برادری ہزاروں پاکستانیوں کےقاتلوں کوکٹہرےمیں لائے، عمران خان


ویب ڈیسک November 14, 2020
وزیر اعظم نے ٹوٹ میں واضح کیا کہ پاکستانی فورسز ملکی دفاع کے لیے ہردَم تیار ہیں(فوٹو، فائل)

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی مالی بھارتی معاونت کے ثبوتوں کے بعد دنیا لاتعلق یا خاموش نہیں رہ سکتی۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کےناقابل تردیدثبوت دنیاکودےدیے۔ پاکستان میں دہشت گردی میں بھارتی ریاست براہ راست ملوث ہے جس کے ثبوت دےدیے۔ پاکستان میں دہشت گردی کےلیےبھارت مالی معاونت اورموادبھی فراہم بھی کیاہے۔ ان ثبوتوں کےبعددنیالاتعلق یاخاموش نہیں رہ سکتی۔



 

انہوں نے واضح کیا کہ اس میں شک نہیں ہوناچاہیے کہ ہم وطن کادفاع کرناجانتےہیں۔متحدہوکرقومی جذبےکےساتھ وطن کادفاع کرتےرہیں گے۔عالمی برادری سےتوقع کرتےہیں وہ بھارت کودہشت گردی ختم کرنےپرمجبورکرےگی۔ عالمی برادری ہزاروں پاکستانیوں کےقاتلوں کوکٹہرےمیں لائے۔ہماری بہادرایجنسیاں اورفورسزعوام کےتحفظ کےلیےبھرپوراقدامات کرتی رہیں گی۔

یہ خبر پڑھیے: نومبر، دسمبرمیں کراچی، لاہور، پشاورمیں بھارتی دہشت گردی کا خطرہ ہے، ترجمان پاک فوج

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ڈی جی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ہفتے کو ایک مشترکہ پریس کانفرس میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد پیش کیے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں