لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

زلمی نے قلندرز کو 170 رنز کا ہدف دیا تھا، حفیظ مین آف دی میچ قرار، 74 رنز کی ناقابل شکست اننگ


ویب ڈیسک November 14, 2020
لاہور قلندر کے کھلاڑی بیٹنگ کرتے ہوئے (فوٹو : سوشل میڈیا)

پی ایس ایل کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی، حفیظ نے ناقابل شکست 74 رنز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

پاکستان سپر لیگ فائیو کے اہم معرکے میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 170 رنز اسکور کیے جواب میں لاہور قلندرز نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بناکر فتح حاصل کرلی۔

اوپننگ فخر زمان اور تمیم اقبال نے کی۔ قلندرز کی پہلی وکٹ 18 رنز پر گری جس میں فخر زمان 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ تمیم اقبال نے 18 اور سہیل اختر نے 7 رنز، بین ڈنک نے 20 رنز، سمیت پاٹل نے بھی 20 رنز بنائے۔

حفیظ نے دھواں دھار اننگ کھیلتے ہوئے 46 گیندوں پر ناقابل شکست 74 رنز بنائے جن میں 9 چوکے اور دو چھکے شامل ہیں۔ ڈی ویزے بھی ناقابل شکست رہے جنہوں نے دو چھکے لگائے اور 16 رنز اسکور کیے۔

ثاقب محمود نے تین جب کہ راحت علی اور عمران محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں : ملتان سلطانز کو سپر اوور میں شکست؛ کراچی کنگز فائنل میں پہنچ گئی

قبل ازیں زلمی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی کی پہلی وکٹ ایک رن پر گری جس میں حیدر علی پہلی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ زلمی کی جانب سے سب سے زیادہ رنز شعیب ملک نے 39 اسکور کیے، امام الحق 24، صہیب مقصود 16، ویلجوائن 37 اور ڈوپلیسز 31 رنز بناسکے۔


اسی سے متعلق : پی ایس ایل میچز دیکھنے کیلئے ثانیہ مرزا بھی نیشنل اسٹیڈیم میں موجود


لاہور قلندر کی جانب سے دلبر حسین نے تین وکٹ حاصل کیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ڈیوڈ ویزے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں