کورونا گذشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی

مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 71 ارب 31 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ڈوب گئے


Ehtisham Mufti November 15, 2020
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ فوٹو: فائل

عالمی سطح پر کورونا وباکی دوسری لہر گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ کی سرگرمیوں پراثرانداز رہی اور اتارچڑھاؤ کے بعد مارکیٹ مندی کے زیر اثر رہی۔

ملک میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے کیسزسے سرمایہ کاروں کا اعتماد مجروح ہوا، اسٹیٹ بینک کے کورونا کی دوسری لہر میں سخت لاک ڈاؤن کے خدشے کے اظہار سے بھی سرمایہ کاروں نے محتاط طرز عمل اختیار کیے رکھا۔

سرمایہ کاروں کی جانب سے صنعتوں کیلیے رعایتی پاور ٹیرف کے اقدام کاخیرمقدم کرتے ہوئے بعض سیشنز میں سرمایہ کاری بھی کی گئی اور جوبائنڈن کی کامیابی سے بھی عالمی ومقامی مارکیٹوں میں مثبت تاثر ابھرا۔

ہفتہ وار کاروبار کے 3 سیشنز میں محدود تیزی اور 2 سیشنز میں مندی ہوئی جس سے انڈیکس کی40700 اور 40600 پوائنٹس کی دو حدیں گرگئیں،مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 71 ارب 31 کروڑ 40 لاکھ 21 ہزار 55 روپے ڈوب گئے، مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی گھٹ کر 74 کھرب 65 ارب 58 کروڑ 7 لاکھ 11 ہزار 802 روپے ہو گیا۔

علاوہ ازیں زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے بھی ڈالرکے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں