
جام صاحب پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع گاؤں میر حسن رند میں گزشتہ روز گھر سے اچانک لاپتہ ہونے والی13سالہ نمرا بنت مختار علی کی لاش مکھی گوٹھ کے قریب کھیتوں سے برہنہ حالت میں ملی ہے۔
پولیس کے مطابق لاش مٹی سے اٹی ہوئی ہے،بچی کے قتل کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلیے پی ایم سی اسپتال نواب شاہ منتقل کر دی۔
ڈاکٹروں کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ نمرا کو جلا کر قتل کیا گیا، بچی سے زیادتی کا پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی بتایا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب ورثا کا کہنا ہے ان کی بچی کل سے غائب تھی، ہماری سے کوئی دشمنی نہیں،پولیس قاتلوں کو فوری گرفتار کرے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔