پسنی میں 17ارب روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی،ترجمان کوسٹ گارڈز


ویب ڈیسک November 15, 2020
پاک فوج اور کوسٹ گارڈز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی فوٹو: فائل

پاک فوج اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 17ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پسنی کے علاقے شادی کور میں خفیہ اطلاعات کی روشنی میں پاک فوج اور کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے مشترکہ آپریشن کیا اور پہاڑوں میں چھپائی گئی 2500 کلو گرام سے زائد منشیات برآّمد کرلی۔

ترجمان کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی، منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں 17ارب روپے سے زائد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |