کورونا وائرس دنیا بھر میں 5 کروڑ افراد متاثر اور 13 لاکھ سے زائد ہلاکتیں

آسٹریا میں جزوی لاک ڈاؤن اور رات میں کرفیو نافذ جب کہ اٹلی میں بھی پابندیاں عائد


ویب ڈیسک November 15, 2020
آسٹریا میں جزوی لاک ڈاؤن اور رات میں کرفیو نافذ جب کہ اٹلی میں بھی پابندیاں عائد۔ فوٹو: فائل

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاک افراد کی تعداد 13 لاکھ 18 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 5 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر نے ایک بار پھر دنیا کے لیے مشکلات کھڑی کردی ہیں، دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 5 کروڑ 43 لاکھ سے زائد ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 13 لاکھ 18 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

امریکا سمیت یورپ بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ آسٹریا میں جزوی لاک ڈاؤن اور رات کے وقت کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیاگیا ہے جب کہ اٹلی میں وائرس سے شدید متاثرہ علاقوں کو مختلف زونز میں تقسیم کرکے پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب مائیکرو سافٹ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا اور روس کے ہیکرز نے ریاستی سرپرستی میں کورونا وائرس کے خلاف ویکسین بنانے والی تنظیموں پر سائبر حملے کیے ہیں تاہم روس نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |