گلگت بلتستان کے عوام ایک دہائی سے مسلط نااہل ٹولہ مسترد کردیں گے شبلی فراز

گلگت بلتستان کے عوام اپنے روشن مستقبل کے لیے رائے دہی کا جمہوری حق استعمال کر رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک November 15, 2020
گلگت بلتستان کے عوام روشن مستقبل کے لیے رائے دہی کا جمہوری حق استعمال کر رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات فوٹو: فائل

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کےعوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ایک دہائی سے ان پر مسلط نا اہل ٹولہ مسترد کردیں گے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ‏آج گلگت بلتستان کے عوام اپنے روشن مستقبل کے لیے رائے دہی کا جمہوری حق استعمال کر رہے ہیں، ان کا جذبہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ وہ تبدیلی کے خواہاں ہیں، گلگت بلتستان کےعوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ایک دہائی سے ان پر مسلط نا اہل ٹولہ مسترد کردیں گے، جن کی ترجیح کبھی عوام کی بھلائی نہیں رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں