پاکستان فلم انڈسٹری کےسینئر ہدایتکار اقبال کاشمیری انتقال کر گئے
اقبال کاشمیری گردے اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے
لاہور:
پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار اور کئی کامیاب فلموں کے خالق اقبال کاشمیری انتقال کرگئے۔
اقبال کاشمیری گزشتہ کئی روز سے علیل ہونے کے باعث اسپتال میں داخل تھے تاہم گزشتہ روز ان کی حالت تشویشناک ہوگئی تھی۔ وہ گردے اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔
اقبال کاشمیری کے اہل خانہ نے مداحوں سے ان کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی تھی۔
1942 میں لاہور میں پیدا ہونے والے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ ہدایت کار اقبال کاشمیری نے ٹیکسی ڈرائیور، بابل، ضدی، اور بلیک وارنٹ سمیت لاتعداد اردو اور پنجابی فلموں کی ہدایت کاری دی تھی۔