امارات کیلئے 10 سال کے گولڈن ویزا کی تفصیلات جاری نئی کیٹیگریز کا اعلان
تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا اور ان کے اہل خانہ کے لیے بھی ویزا سہولتوں کا اعلان
متحدہ عرب امارات نے دس سال کے لیے ''گولڈن'' ویزا کے اجرا سے متعلق مزید تفصیلات کا اعلان کردیا ہے۔
امارات کے نائب صدر اور حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اتوار کو اپنے ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ مختلف پیشوں اور تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر دس سال کا رہایشی ویزہ حاصل کیا جاسکے گا۔
اس حوالے سے اپنے ٹوئٹس میں انہوں نے اعلان کیا کہ یو اے ای میں پی ایچ ڈی کرنے والوں کو دس سال کا گولڈن ویزا دینے کا اعلان کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی منظور شدہ یونیورسٹیوں میں 3.8 سے زیادہ جی پی اے حاصل کرنے والوں کو بھی گولڈن ویزا جاری کیا جائے گا۔
حکومت کی جاری کردی تفصیلات کے مطابق ان کیٹیگریز سے تعلق رکھنے والے افراد کو دس سال کے لیے رہایشی گولڈن ویزا جاری کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں انٹریپرینیور کی کیٹگری میں 5 لاکھ درہم مالیت سرمائے سے کوئی امارات کے انکیوبیٹر سے منظور شدہ کاروباری منصوبہ چلانے والے افراد پانچ سال کا ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔ اسی طرح اپنے ملک یا بیرون ملک کے سرکاری یا نجی سیکنڈری اسکول یا یونیورسٹی سے 95 فیصد نمبر یا گریجویشن میں 3.75 جی پی اے حاصل کرنے والے طلبا اور ان کے اہل خانہ پانچ سال کا ویزا حاصل کرسکیں گے۔

- پی ایچ ڈی؛ دنیا کی 500 بڑی یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی مکمل کرنے والے افراد گولڈن ویزا حاصل کرنے کے لیے اہل ہوں گے۔
- ڈاکٹر: یو اے ای حکومت نے حالیہ وبا کی صورت حال کے پیش نظر معالجین کو بھی گولڈن ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شیخ محمد بن راشد کے مطابق ان میں بالخصوص وائرلوجی کے ماہرین کو گولڈن ویزا دیا جائے گا۔
- کمپیوٹر، الیکٹرانکس، پروگرامنگ، الیکٹریکل، الیکٹرانکس، ایکٹیو ٹیکنالوجی، آرٹیفیشل انٹیلی جینس اور بگ ڈیٹا کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے انجینیئرز کو بھی یہ سہولت حاصل ہوگی۔
- منطور شدہ جامعات میں 3.8 سے زیادہ جی پی اے لینے والے پیشہ ورانہ ماہرین بھی گولڈن ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔
- مختلف شعبوں کے محققین اور سائنسدانوں کو بھی دس سال کا رہائشی ویزا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ویزا کے خواہشمند سائنسدانوں کو امارتی سائنٹسٹ کونسل سے منظوری حاصل ہونی چاہیے۔ علاوہ ازیں سائنسی خدمات پر محمد بن راشد میڈیل حاصل کرنے والے بھی گولڈن ویزا کے اہل ہوں گے۔
- منظور شدہ ایجادات کے موجدین کو بھی یہ پیش کش کی جارہی ہے۔
- فن و ثقافت کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے تخلیقی صلاحیت کے حامل افراد کے لیے بھی گولڈن ویزا کا اعلان کیا گیا ہے۔ ثقافتی و فنی سرگرمیوں کے حوالے سے یہ گولڈن ویزا کے حصول کے لیے رجوع کرنے والوں کو امارات کی وزارت ثقافت اور ترقیٔ تعلیم سے منظوری حاصل کرنا ہوگی۔
- امارات میں ایک کروڑ درہم کی سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکیوں کو بھی دس سال کا گولڈن ویزا دیا جائے گا۔ اس اسکیم کے تحت متعدد بھارتی، پاکستانی اور عرب سرمایہ کاروں کو گولڈن ویزہ جاری کیا جاچکا ہے۔