پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کے قریب سے 5 کلو وزنی بم پستول اور ڈیٹو نیٹر برآمد

پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کے قریب شہزاد ٹاؤن روڈسے5 کلو وزنی بم، 2 پستول، 2 ڈینو نیٹر،16 گولیاں اور5 میٹرڈیٹو نیٹربرآمد

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے بریف کیس میں موجود کو بم کو ناکارہ بنایا اورعلاقے کو کلیئر کیا۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز۔

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کے گھر کے قریب سے سیکیورٹی اہلکاروں نے 5 کلو وزنی بم، ڈیٹو نیٹر اور پستول برآمد کر لئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پرویز مشرف کی عدالت میں پیشی کے لئے سیکیورٹی اہلکار پرویز مشرف کے راستے کو کلیئر کر نے لے لئے چیکنگ کر رہے تھے کہ پرویز مشرف فارم ہاؤس کے قریب شہزاد ٹاؤن روڈسے 5 کلو وزنی بم، 2 پستول، 2 ڈینو نیٹر، 16 گولیاں اور 5 میٹر ڈیٹو نیٹر تار بھی برآمد ہوئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر بریف کیس میں موجود بم کو ناکارہ بنایا اور علاقے کو کلیئر کیا۔

واضح رہے کہ آج سابق صدر پرویز مشرف کو غداری کے مقدمے میں عدالت میں پیش ہونا ہے، کیس کی سماعت نیشنل لائبریری اسلام آباد میں ہوگی، اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے 250 اہلکار اور رینجرز کے 100 جوان بھی تعینات کئے گئے ہیں۔
Load Next Story