پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز آج لاہور میں ملاقات کریں گے
ملاقات میں غیرقانونی بارڈر کراسنگ، سیزفائر، سمگلنگ اور بھارت کی جانب سے کی روک تھام سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوگی۔
پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز آج 14سال بعد لاہور میں ملاقات کریں گےجس میں غیرقانونی بارڈر کراسنگ، سیزفائر، سمگلنگ اور بھارت کی جانب سے کی روک تھام سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بھارت سرحدی فورسز کا سربراہی اجلاس رینجرز ہیڈ کوارٹر لاہور میں ہو رہا ہے، بھارتی سرحدی فورس (بی ایس ایف) کے سربراہ شری سبھاش جوشی 13رکنی وفد کے ہمراہ واہگہ بارڈر پہنچے، انہیں سخت سکیورٹی میں رینجرز ہیڈ کوارٹر لایا گیا۔ ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل خان طاہر جاوید نے ان کا استقبال کیا، پاک بھارت سرحدی فورسز کا اجلاس 28 دسمبر تک جاری رہے گا، ملاقات کی دعوت پاکستان کی طرف سے دی گئی تھی، بھارتی ڈی جی ملٹری آپریشن لیفٹیننٹ جنرل ونود بھاٹیا اپنے وفد کی قیادت کریں گے جبکہ پاکستان کی طرف سے ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل عامر ریاض شریک ہوں گے، ملاقات کے دوران لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے دیوار تعمیر کرنےکےمعاملے پر بھی بات ہوگی۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز نے آخری بار 1999 میں ملاقات کی تھی جس کے بعد آج ہونے والی ملاقات بہت زیادہ اہمیت کی حامل تصور کی جا رہی ہے۔