قوم پرست جماعتوں کا 13 ستمبرکوسندھ میں ہڑتال کااعلان

اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں نیشنل پیپلزپارٹی اورفنکشنل لیگ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔


ویب ڈیسک September 07, 2012
اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں نیشنل پیپلزپارٹی اورفنکشنل لیگ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ فوٹو فائل

قوم پرست جماعتوں نے نئے بلدیاتی نظام کو مسترد کرتے ہوئے13ستمبرکو سندھ بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔


جلال محمود شاہ کی زیرصدارت سندھ بچاؤ کمیٹی کے اجلاس میں شامل قوم پرست جماعتوں نے نئے بلدیاتی نظام کومستردکرتے ہوئے اسے سندھ کی تقسیم قراردیا۔ اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں نیشنل پیپلزپارٹی اورفنکشنل لیگ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔


اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئے بلدیاتی نظام کے خلاف گورنراوروزیراعلیٰ ہاؤسز کے گھیراؤ کے علاوہ سندھ بھرمیں احتجاجی مظاہرے بھی کئے جائیں گے.


دوسری جانب اے این پی نے نئے بلدیاتی نظام پرتحفظات کا اظہارکرتے ہوئےآج پارلیمنٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا اورسندھ کابینہ میں شامل اپنے وزیرکا استعفیٰ وزیراعلٰی کو پیش کردیا۔ دوسری جانب اس حوالے سے مسلم لیگ فنکشنل کے وزرا نے بھی اپنے استعفیٰ پیرپگاراکے حوالے کردیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں