آئی سی سی بورڈ سربراہان کو ’’ لفافے ‘‘ دینے لگی

میٹنگز کے دوران چیئرمین،صدرکو500ڈالر یومیہ الاؤنس کی ادائیگی


Sports Desk November 16, 2020
رقم براہ راست کرکٹ بورڈ کو بھیجی جائے،آسٹریلیا کا کونسل کوخط۔ فوٹو:فائل

آئی سی سی کی جانب سے کرکٹ بورڈ سربراہان کو میٹنگز کے دوران 500 ڈالر یومیہ کیش ''لفافوں'' میں دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایک ہفتہ طویل میٹنگز کے دوران کھیل کی گورننگ باڈی کی جانب سے بورڈ چیئرمین، صدر کو 500 ڈالر کیش الاؤنس لفافوں میں رکھ کر دیے جاتے ہیں، چیف ایگزیکٹیوز اور دیگر ڈائریکٹرز میٹنگز کے دوران یومیہ 125 ڈالر وصول کرتے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کی لیک ہونے والی دستاویز کے مطابق بورڈ کی کلچرل اینڈ ایتھکس کمیٹی کی سربراہ مشیل ٹریڈنک نے 14 اکتوبر 2019 میں دیگر ڈائریکٹرز کو بھیجی گئی ای میل میں بتایا کہ آئی سی سی کی جانب سے دوسرے بورڈ سربراہان کی طرح سی اے کے چیئرمین ایرل ایڈنگز کو بھی لفافے میں ڈالر ملتے تھے، مگر ہم نے بہتر گورننس کی جانب ایک قدم اور بڑھاتے ہوئے آئی سی سی سے کہا کہ رقم براہ راست بورڈ کو بھیجی جائے، ہم خود اب چیئرمین کو آئی سی سی میٹنگز کیلیے کارپوریٹ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے الاؤنس ادا کرتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں