ملک میں کورونا کے 2128 نئے کیسزرپورٹ

ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی


ویب ڈیسک November 16, 2020
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار511 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی: فوٹو: فائل

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے مزید 2128 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 19 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے 2 ہزار128 کیسزاورمزید 19 اموات رپورٹ ہوئیں۔ جس کے بعد ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار32 اورمجموعی اموات کی تعداد 7160 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اب تک کورونا سے متاثر3 لاکھ 23 ہزار824 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ ملک میں کورونا کے 28 ہزار48 فعال کیسزہیں۔

این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار511 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 55 ہزار 660 ، پنجاب میں 1 لاکھ 10 ہزار 450، خیبرپختونخواہ 42 ہزار 370، اسلام آباد میں 24 ہزار 218 اوربلوچستان میں 16 ہزار 407، آزاد کشمیر5 ہزار 455 اورگلگت میں 4 ہزار452 تعداد ہوگئی۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں