پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی ملاقات کا فیصلہ سیاسی سطح پر ہوا ڈی جی آئی ایس پی آر

ملاقات خوش گوار ماحول میں ہو رہی ہے، بھارتی وفد کا روایتی فوجی انداز میں استقبال کیا جائے گا، میجر جنرل عاصم باجوہ


ویب ڈیسک December 24, 2013
ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی یقینی بنانا ملاقات کے ایجنڈے میں شامل ہے، ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ۔ فوٹو رائٹرز/فائل

ISLAMABAD: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز کی ملاقات کا فیصلہ سیاسی سطح پر ہوا ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر یقینی بنانا ملاقات کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت ڈی دی ایم اوز ملاقات انتہائی خوش گوار ماحول میں ہو رہی ہے، دونوں جانب سے ایک ایک اور 3،3 لیفٹیننٹ کرنل ملاقات میں معاونت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سرحدی فوج کا استقبال روایتی فوجی انداز میں استقبال کیا جا ئے گا اور انہیں مکمل ملٹری پروٹوکول دیا جائے گا۔

عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی یقینی بنانا ملاقات کے ایجنڈے میں شامل ہے، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی بھارتی وزیر اعظم من ہوہن سنگھ سے نیویارک میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لئے روابط بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز آج 14 سال بعد رینجرز ہیڈ کوارٹر لاہور میں ملاقات کریں گے، بھارتی وفد کی قیادت ڈی جی ملٹری آپریشن لیفٹیننٹ جنرل ونود بھاٹیا جبکہ پاکستان کی طرف سے ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل عامر ریاض شریک ہوں گے، ملاقات جس میں ورکنگ باؤنڈری، سرحد پار کشیدگی، اسمگلنگ اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں دیوار قائم کرنے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |