افغان صوبہ قندوز میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 8 طالبان ہلاک

طالبان سے جھڑپوں میں سیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، ترجمان گورنر

طالبان سے جھڑپوں میں سیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، ترجمان گورنر۔ فوٹو : فائل

ANKARA:
طالبان سے جھڑپوں کے دوران 3 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک جب کہ 8 طالبان بھی مارے گئے۔


افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبے قندوز کے ضلع دشتے آرچی میں طالبان نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورس کے 3 اہلکار ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے، ترجمان گورنر کے مطابق حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے مزید دستوں کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے جب کہ افغان فضائیہ کی مدد بھی لی جارہی ہے۔

گورنر قندوز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں ابھی تک 8 طالبان بھی مارے گئے اور 13 زخمی ہوگئے ہیں تاہم ابھی تک جھڑپیں جاری ہیں اور بہت جلد صورتحال پر قابو پالیا جائے گا۔
Load Next Story