وزرائے تعلیم اجلاس تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ ایک ہفتہ کیلئے موخر
صوبوں کے وزرائے تعلیم نے تعلیمی ادارے بند کرنے کی مخالفت کردی
بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس نے تعلیمی اداروں کو فوری طور پر بند کرنے کی مخالفت کردی جس کے نتیجے میں اس سے متعلق فیصلہ ایک ہفتہ کے لیے موخر کردیا گیا اور اب 23 نومبر آئندہ پیر کو دوبارہ اس معاملے پر غور ہوگا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس کو کورونا کیسز کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی اور ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جلد اور لمبی کرنے سے متعلق مشاورت ہوئی۔
اجلاس میں موسم سرما کی تعطیلات نومبر سے جنوری تک کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ تعلیمی اداروں میں کوویڈ کیسز خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں تاہم وزرائے تعلیم نے اسکولز بند کرنے کی مخالفت کردی۔ اگلے ہفتے دوبارہ وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوگا جس میں صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ بچوں اور اساتذہ کی جان سب سے زیادہ عزیز ہے، آج بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس کی مشاورت اور سفارشات این سی سی میں پیش کی جائیں گی، 23 نومبر پیر کو سردیوں کی تعطیلات اور اسکولوں کی بندش کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوگا۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کا اجلاس آج شام کو متوقع ہے جس میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق بات چیت ہوگی۔