حارث رؤف نے شاہد آفریدی سے معافی مانگنے کی وجہ بتادی

میچ سے قبل ہی سوچ رکھا تھا کہ اگر سابق کپتان کو آؤٹ کیا تو یہ انداز اختیار کروں گا، حارث رؤف

میچ سے قبل ہی سوچ رکھا تھا کہ اگر سابق کپتان کو آؤٹ کیا تو یہ انداز اختیار کروں گا، حارث رؤف۔

حارث رؤف نے شاہد آفریدی کو آؤٹ کرنے کے بعد ان سے معافی مانگنے کی وجہ بتا دی۔

لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل حارث رؤف نے شاہد آفریدی سے معافی مانگنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سابق کپتان ہمارے سینئر کرکٹر ہیں، ایلیمنیٹر ٹو میچ سے قبل ہی سوچ رکھا تھا کہ اگر سابق کپتان کو آؤٹ کیا تو روایتی جشن منانے کے بجائے یہ انداز اختیار کروں گا۔

حارث رؤف نے کہا کہ مشکل وقت میں بھی لاہور قلندرز کی سپورٹ جاری رکھنے والے پرستاروں کے شکرگزار اور ٹائٹل جیت کر ان کے چہروں پر خوشیاں بکھیر نا چاہتے ہیں، لاہور اور کراچی کے مابین فائنل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے ٹاکروں جیسا ہوگا، ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کریں گے۔




بعد ازاں کرکٹ کی ویب سائٹ کرک انفو کو انٹریو دیتے ہوئے حارث رؤف نے کہا جس طرح وکٹ لینے کے بعد میرا جشن منانے کا انداز ہے وہ بہت جارحانہ ہے اس لیے کل جب میں نے شاہد آفریدی کو آؤٹ کیا میں نے انہیں عزت دینے کے لیے یہ انداز اپنایا کیوں کہ وہ پاکستان کے ہیرو ہیں اور قومی ٹیم کو بہت فتوحات دلواچکے ہیں، ان کے خلاف کوئی نامناسب انداز نہیں اپنانا چاہتا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں حارث رؤف نے کہا کہ شاہد آفریدی سے معافی نہیں مانگی بلکہ ان کو عزت دینے کے لیے یہ انداز اپنایا۔
Load Next Story