لاہور قلندرز کیخلاف فائنل میں مداحوں کو مایوس نہیں کریں گے عماد وسیم
دونوں ٹیموں کا کوئی بھی کھلاڑی کھیل کا پانسہ تبدیل کر سکتا ہے، کپتان کراچی کنگز
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے فائنل میں لاہور قلندرز سے جیتنے کے لیے میدان میں اتریں گے اور خود کو ہرگز فاتح تصور نہیں کر رہے،جو ٹیم اچھا کھیلی وہ جیت جائے گی۔
پاکستان سپر لیگ فائیو کے فائنل سے قبل ورچوئل میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ کھیل میں مقابلے کا رجحان ہونا چاہیے لیکن میچ میں تناؤ اور تیزی سے اجتناب برتنا ہوگا، امید ہے کہ ٹائٹل کے مقابلے کے دوران کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہوگا، جو بھی ٹیم جیتے یا ہارے ہم اچھی کرکٹ کھیلیں گے، کوالیفائر میچ میں ملتان سلطان کے خلاف غلطیاں کیں، میچ کو سپر اوور تک نہیں جانا چاہیے تھا، اپنے مداحوں کو ہرگز مایوس نہیں کریں گے۔
عماد وسیم نے کہا کہ لاہور قلندر کے تمام کھلاڑیوں کو خطرناک تصور کرتے ہیں، کسی ایک کھلاڑی کو آسان نہیں لیں گے،ہر کھلاڑی کے خلاف گیم پلان تیار کریں گے، بطور کپتان اور کھلاڑی اپنی ذمہ داری ادا کرنے کی کوشش کرتا ہوں،ہمیشہ بے غرض ہو کر کھیلتا ہوں، لاہور قلندرز کا اعتماد بڑھا ہوا ہے لیکن فائنل مختلف ہوگا، دونوں ٹیموں کا کوئی بھی کھلاڑی کھیل کا پانسہ تبدیل کر سکتا ہے، فاسٹ بولر محمد عامر سے بہت زیادہ امیدیں ہیں، انہوں نے ہی سپر اوور میں کامیاب بولنگ کرکے فائنل میں رسائی دلوائی،بابر اعظم اور میں خود بھی ٹیم کے کام آنے کی کوشش کریں گے۔
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ کراچی ہو یا لاہور، سب پاکستان کا حصہ ہیں، محمد رضوان پاکستان کے بہترین کھلاڑی اوروکٹ کیپرہیں لیکن بدقسمتی سے رضوان کوکراچی کنگزمیں موقع نہیں مل پارہا، فائنل کے لیے بھی چیڈک اولین ترجیح ہیں، اگر وہ انجرڈ ہوئے تو رضوان کو موقعہ ملے گا، پلیئنگ الیون کا فیصلہ پریکٹس کے بعد کریں گے۔