گلگت بلتستان میں ایک بار پھر 2018 کی تاریخ دہرائی گئی سربراہ پی ڈی ایم
پاکستان کے بعد اب پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان کا بیرا غرق نہیں کرنے دیں گے، فضل الرحمان
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ایک بار پھر 2018 کی تاریخ دہرائی گئی۔
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ایک بار پھر 2018 کی تاریخ کو دہرایا گیا، گلگت بلتستان میں انتخابات نہیں بندربانٹ ہوئی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں ؛گلگت بلتستان کے عوام نے پی ڈی ایم کا بیانیہ مسترد کردیا، وزیراعظم
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سلیکٹڈ اور نا اہل حکمرانوں کو گلگت بلتستان کا رزلٹ ہضم نہیں کرنے دیں گے، پاکستان کے بعد اب پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان کا بیرا غرق نہیں کرنے دیں گے اور اس حوالے سے پی ڈی ایم کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں متفقہ حکمت عملی طے کریں گے۔