عالمی مارکیٹ میں مہنگا ہونے کے باوجود پاکستان میں سونا مزید سستا

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 112550روپے ہو گئی ہے


Staff Reporter November 16, 2020
کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 112550روپے ہو گئی ہے (فوٹو: فائل)

عالمی مارکیٹ میں سونا دو ڈالر مہنگا ہونے کے باوجود پاکستان میں مزید 100 روپے سستا ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 2 ڈالر بڑھ کر 1892 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100روپے اور87روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 112550روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 96493روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی ہے۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 20روپے بڑھکر 1220روپےاور فی دس گرام چاندی کی قیمت 17روپے15پیسے بڑھکر 1045روپے 95پیسے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں