مصری وزیراعظم نے اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

مصری وزیراعظم نےپولیس ہیڈ کوارٹر پرحملے کا ذمہ دار اخوان المسلمون کوٹھہرایا ہےجس میں 14افراد ہلاک اور100زخمی ہوگئے تھے


AFP December 24, 2013
پولیس ہیڈ کوارٹرپر حملے میں اخوان المسلمون ملوث ہے،مصری وزیراعظم فوٹو؛ فائل

لاہور: مصر کی فوج نواز حکومت کے عبوری وزیراعظم ہضیم ببلوی نے معزول صدر محمد مرسی کی جماعت اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصر کے عبوری وزیر اعظم ہضیم ببلوی کے ترجمان شریف شوکی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے دارالحکومت قاہرہ میں پولیس ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کا ذمہ دار اخوان المسلمون کو ٹھہراتے ہوئے معزول صدر محمد مرسی کی اسلام پسند جماعت کو دہشت گرد نتظیم قرار دے دیا ہے جبکہ مصری عدالت پہلے ہی اخوان المسلمون کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ مصر دارالحکومت قاہرہ کے شمال میں واقع منصورہ کے علاقے میں پولیس ہیڈ کوارٹر میں ایک زور داردھماکے کے نتیجے میں 14افراد ہلاک اور 100 سےزائد زخمی ہوگئے، کسی بھی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی تھی تاہم حکومت نے اس کا ذمہ دار اخوان المسلمون کو ٹھہرایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں