بچی کی حالت دیکھی نہیں جارہی تھی ڈاکٹر بھی 6 گھنٹے تک روتا رہا اے ایس آئی آبدیدہ

کسی پر بھروسہ اوراعتبار نہ کریں، اے ایس آئی کی بہادر بیٹی کا پیغام


ویب ڈیسک November 16, 2020
کسی پر بھروسہ اوراعتبار نہ کریں، اے ایس آئی کی بہادر بیٹی کا پیغام . فوٹو : فائل

لاہور: کشمور درندگی کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے اے ایس آئی محمد بخش برڑو آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ بچی کی حالت دیکھی نہیں جارہی تھی ڈاکٹر بھی 6 گھنٹے تک روتا رہا۔

تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی اے ایس آئی محمد بخش نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ بچی کی والدہ جب میرے پاس آئی تو رو رہی تھی اور والدہ کو میں اپنی بہن سمجھ کر گھر لے گیا، متاثرہ والدہ نے انہیں 2 موبائل فون نمبر دیئے دونوں نمبرمیں نے ایس ایس پی کو دیئے متاثرہ خاتون 10 روز تک میرے پاس رہی اور مسلسل روتی رہی۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے بچی سے بات کروائی تو وہ رو رہی تھی، ملزماں کے کہنے پر دوسری خاتون لانے کا وعدہ کیا میں نے بیٹی کو کہا کہ اس سے فون پر بات کرو اعتماد حاصل کرنے کے بعد ملزمان نے انہیں کشمور بلایا، بیٹی ریشما خاتون کے ساتھ گئی اورملزم سے فون پر بات بھی کرتی رہی جس کے بعد یک اپ پر موجود پولیس پارٹی نے فوری ملزم کو پکڑ لیا۔

اے ایس آئی محمد بخش واقعہ سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کے گھر گیا تو بچی نظر نہیں آرہی تھی ملزمان نے ایک گندے سے کپڑے میں بچی کو لپیٹ رکھا تھا بچی کی حالت دیکھی نہیں جارہی تھی۔

محمد بخش نے بتایا کہ متاثرہر بچی کو اسپتال لے کرگیا تو بچی کا آپریشن کرنے والا ڈاکٹر بھی 6 گھنٹے تک روتا رہا، اے ایس آئی محمد بخش نے کہا کہ اگر متاثرہ بچی پہلے مل جاتی تو وہ ملزم کو دیکھتے ہی گولی مار دیتا، یا پھر اس کے ٹکڑے ٹکڑے کردیتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ محبت اور سپورٹ کرنے پر اپنے پولیس افسران اورعام شہریوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

کسی پر بھروسہ اوراعتبار نہ کریں، اے ایس آئی کی بہادر بیٹی کا پیغام

کشمورمیں کمسن بچی کوزیادتی کانشانہ بنانے والے درندہ صفت ملزمان کو گرفتار کرنے والے اے ایس آئی محمد بخش کی بہادربیٹی ریشما نے سینٹرل پولیس آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی بیٹی بہت رو رہی تھی اور اس کی آواز سن کروالد کے ساتھ مشن میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا اور یہ تہیہ کرلیا تھا اگران کی جان جاتی ہے تو جائے لیکن متاثرہ بچی کو کسی بھی صورت میں درندہ صفت ملزمان کے چنگل سے حاصل کرنا ہے۔

اے ایس آئی کی بیٹی نے کہا کہ ریشما نے والدین کو اپنے بچوں کو محفوظ رکھنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگرآپ اپنے بچوں کواسکول بھیج رہے ہیں تو کسی پر بھروسہ اوراعتبار نہ کریں بچوں کو خود اسکول لیکرجائیں اورخود ہی اسکول سے واپس گھرلائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔