چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان کا سیاسی جماعتوں کو دھاندلی ثابت کرنے کا چیلنج

الزام لگانے والی سیاسی جماعتیں احتجاج کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے ٹریبونل کے سامنے پیش ہوں، راجا شہباز خان


ویب ڈیسک November 16, 2020
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجا شہباز خان نے مسلم لیگ ن کے قائد احسب اقبال کو الزامات ثابت کرنے کا براہ راست چیلنج کردیا(فوٹو، فائل)

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزام کو یکسر مسترد کردیا۔

گلگت انتخابات پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کا کہنا تھا گلگت انتخابات تاریخ کے پرامن انتخابات ہوئے سیاسی جماعتوں کے دھاندلی کے الزامات بےبنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں.

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے تحفظات پر جسٹس علی بیگ کی سربراہی میں الیکشن ٹریبونل تشکیل دیدیا گیا الیکشن ٹریبونل کی صوابدید ہے کہ دوسری بار الیکشن کراے یا تیسری چوتھی بار. سیاسی جماعتیں احتجاج کا راستہ اختیار کرکے حالات خراب کرنا چاہتی ہیں، تمام جماعتیں قانون کے دائرے میں رہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: گلگت بلتستان الیکشن؛ بلاول بھٹو کا نتائج کے خلاف احتجاج کا اعلان

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ احسن اقبال کو چیلنج کرتا ہوں کہ دھاندلی ثابت کریں۔ تمام سیاسی جماعتوں کے شکوک و شبہات دور کرنے کیلئے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن کو تاحال کوئی رزلٹ موصول نہیں ہوا گلگت میں ہنگاموں کی وجہ سے پوسٹل بیلٹس کی گنتی تاخیر کا شکار ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: گلگت بلتستان میں دھاندلی کے باوجود حکومت کو شرمناک شکست ہوئی، مریم نواز

راجا شہباز خان کا کہنا تھا کہ جھوٹوں پر خدا کی لعنت! دھاندلی کا الزام لگانے والی سیاسی جماعتیں احتجاج کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے ٹریبونل کے سامنے پیش ہوں۔

گلگت بلتستان انتخابات کی تفصیلات: گلگت بلتستان انتخابات میں پی ٹی آئی اور آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں