کووڈ 19 مرض کے خلاف ایک اور ویکسین کی غیرمعمولی کامیابی کا دعویٰ

امریکی کمپنی موڈرنا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی تیار کردہ ویکسین کورونا وائرس سے بچانے میں 94.5 فیصد مؤثر ہے


ویب ڈیسک November 17, 2020
امریکی کمپنی نے موڈرنا نامی ایک اور کووڈ 19 ویکسین بنائی ہے جس کے متعلق کامیابی کا غیرمعمولی دعویٰ کیا گیا ہے۔ فوٹو: سی این این

فائزر اور بایونٹیک کی جانب سے کووڈ 19 کی ایک نئی ویکسین کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ کووڈ 19 کی بیماری کو 90 فیصد تک روک سکتی ہے اور اب اس سے بھی بڑھ کر موڈرنا نامی کمپنی نے اپنی نئی ویکسین کے بارے میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ عام صحت مند انسانوں پر لگانے کے بعد انہیں کووڈ 19 سے بچانے میں 94.5 فیصد تک مؤثر ہے۔

اس طرح دسمبر تک امریکا کے پاس کووڈ 19 کے خلاف دو ویکسین آگئی ہیں جن کی کم ازکم 6 کروڑ خوراکیں اس سال کے آخر تک دستیاب ہونے کی امید ہے۔ یہ ویکسین بھی بایونٹیک کی طرح میسنجر آراین اے (ایم آر این اے) کی طرز پر کام کرتی ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہ اسے عام فریج کے درجہ حرارت پر محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر موڈرنا کمپنی کے سربراہ اسٹیفن ہوگ نے بتایا کہ طبی آزمائش کے شرکا کو 28 دن کے وقفے سے ویکسین کی دو خوراکیں دی گئی تھیں اور بعد ازاں 100 میں سے صرف 5 افراد ہی کورونا کے شکار ہوئے یعنی اس کی افادیت 95 فیصد تک ہے۔

تاہم یہ اعدادوشمار بہت کم طبی آزمائش کو ظاہر کرتے ہیں کیونکہ اس سے قبل فائزر اور بایونٹیک ویکسین میں 40 ہزار افراد کا ڈیٹا شامل کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |