سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا

عدالت نے بلدیاتی حلقہ بندیوں کی درخواستوں پر فیصلہ فریقین اور ایڈوکیٹ جنرل کے دلائل مکمل ہونے کےبعد محفوظ کیا


ویب ڈیسک December 24, 2013
بلدیاتی حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیو ایم، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی سمیت 10 سے زائد فریقین نے چیلنچ کیا تھا۔ فوٹو؛فائل

PESHAWAR: سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی حلقہ بندیوں کی درخواستوں پر فیصلہ فریقین اور اور ایڈوکیٹ جنرل سندھ کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کےبعد محفوظ کیا۔ ایڈوکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلہ بلدیاتی انتخابات پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔ کراچی کی بلدیاتی حلقہ بندیوں اور لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2013 کو متحدہ قومی موومنٹ، مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی سمیت 10 سے زائد فریقین نے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنچ کیا تھا۔

تمام جماعتوں نے اپنی درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا تھاکہ بلدیاتی حلقہ بندیوں کے ذریعے انتخابات سے قبل دھاندلی کی جارہی ہے ، پیپلزپارٹی نے سیاسی مقاصد کے لئے غلط حلقہ بندیاں کیں جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہیں لہذا ان حلقہ بندیوں کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں