حارث رؤف نے فائنل کو پاک بھارت میچ سے تشبیہ دیدی

جیت کرلاہور قلندرز کے پرستاروں کوخوشیاں فراہم کرنا چاہتے ہیں،فاسٹ بولر


Sports Desk November 17, 2020
شاہد آفریدی سینئر کرکٹر ہیں،آؤٹ کرکے روایتی جشن نہ منانے کا سوچا تھا۔ فوٹو: فائل

حارث رؤف نے پی ایس ایل فائنل کو پاک بھارت میچ سے تشبیہ دے دی، ان کے مطابق کراچی کنگز سے سخت مقابلہ ہوگا۔

فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ ہم مشکل وقت میں بھی لاہور قلندرز کی سپورٹ جاری رکھنے والے پرستاروں کے شکرگزار اور ٹائٹل جیت کر ان کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنا چاہتے ہیں، لاہور اور کراچی کے مابین فائنل روایتی حریفوں پاک بھارت ٹاکرے جیسا ہوگا،ہم ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کریں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ایلیمنیٹر ٹو میں حارث رؤف نے شاہد آفریدی کو بولڈ کرنے پر معمول کا جشن منانے کے بجائے مسکراتے ہوئے معافی مانگنے کا ایکشن دکھایا تھا۔

لاہور قلندرز کے پیسر نے کہاکہ سابق کپتان ہمارے سینئر کرکٹر ہیں، سوچ رکھا تھا کہ اگر آؤٹ کیا تو روایتی جشن منانے کی بجائے یہ انداز اختیار کروں گا۔یاد رہے کہ اتوار کوحارث رؤف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں رواں سال 50شکار کرنے والے پہلے بولر بن گئے تھے، یہ رواں سال ان کا 31واں میچ تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ٹاپ پر موجود شاہین شاہ آفریدی اب 33 میچز میں 48وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں، افغانستان کے راشد خان نے بھی 48شکار کیے لیکن 39 میچ کھیلے ہیں، حارث رؤف ایک کیلنڈر ایئر میں 50 وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بولر بن بنے، اس سے قبل وہاب ریاض، سہیل تنویر اور یاسر عرفات یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔

حارث رؤف نے کہاکہ کیریئر میں کئی اتار چڑھاؤ آئے،انجریز بھی ہوئیں، مسائل کے باوجود میں نے اپنی توجہ کرکٹ پر مرکوز رکھی،اب رواں سال سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والا بولر ہوں،میری کامیابیوں میں لاہور قلندرز کی مینجمنٹ کا بڑا ہاتھ ہے،فرنچائز نے مجھ پر جو سرمایہ کاری کی اس کو لوٹانے کا وقت ہے،آئندہ میچز میں لاہور قلندرز اور پاکستان کی جانب سے کھیلتے ہوئے کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنا چاہتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |