راولپنڈی کے گکھڑ پلازہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی لاکھوں روپے کا سامان جل گیا
گکھڑ پلازہ میں 2008 میں بھی آگ لگ گئی تھی جس سے پوری عمارت منہدم ہو گئی تھی جسے تعمیرکے بعد حال ہی میں کھولا گیا
گکھڑ پلازہ میں اچانگ بھڑکنے والی آگ کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے صدر میں بینک روڈ پر واقع مشہور گکھڑ پلازہ کے دوسرے فلور پر لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس میں متعدد دکانیں جل کر خاکسترد ہو گئیں اور لاکھوں روپے کا سامان بھی جل گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے پلازہ کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے کر آگ پر قابو پایا تاہم آگ لگنے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں ہیں۔ ریکسیو ٹیم کے اہلکار کا کہنا تھا کہ گھکڑ پلازہ میں کپڑے، چمڑے اور پلاسٹک کی دکانیں ہونے کے باعث آگ تیزی سے پھیلی تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور علاقے کو کچھ دیر بعد کلیئر کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گکھڑ پلازہ میں 2008 میں بھی آگ لگ گئی تھی جس سے پوری عمارت منہدم ہو گئی تھی جسے حال ہی میں تعمیر کے بعد کاروبار کے لئے دوبارہ کھولا گیا تھا۔